سابق اہلیہ کی جاسوسی کیلئے المختوم کو اسرائیل کی مدد

   

لندن : برطانیہ کی ہائی کورٹ نے دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم اور ان کی سابق اہلیہ کے کیس میں فیصلہ سنایا ہے کہ المختوم نے اپنی سابق بیوی اور ان کے وکلاء کے فون ہیک کرنے کا حکم دیا.واشنگٹن پوسٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے المختوم کیخلاف فیصلہ سنایا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق ??بیوی حیا بنت الحسین اور اس کے وکلاء کے فون ہیک کرنے کا حکم دیا اور اس کیلئے اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کے تیار کردہ سپائی ویئر کی مدد لی گئی۔عدالت کے مطابق حیا ان افراد میں شامل ہیں جنہیں سٹیزن لیب کے ایک سائبر ماہر نے ٹارگٹ کیا۔ حیا کی وکیل فیونا شیکلٹن بھی مبینہ طور پر گزشتہ سال اگست میں ہیکنگ کا نشانہ بن چکی ہیں.عدالت نے کہا کہ ہیکنگ کے علاوہ المختوم نے اپنے ایجنٹوں کو حکم دیا تھا کہ وہ لندن میں حیا کے قریب حویلی خریدیں جس کا مقصد حیا کو خوفزدہ اور غیر محفوظ محسوس کرانا تھا.۔