نظام آباد:17؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )قائد کانگریس سابق ایم ایل سی مسٹر بھوپت ریڈی کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔ واضح رہے کہ بھوپت ریڈی نے 2019 کے انتخابات سے قبل ٹی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس پر قانون ساز کونسل کے چیرمین نے بھوپت ریڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیا تھا جس پر بھوپت ریڈی نے دستور کے دسویں شیڈول کے آٹھویں نمبر کو سوال کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے اور نا اہل قرار دینے کے خلاف درخواست گذاری کرتے ہوئے کونسل چیرمین کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس پر عدالت نے بھوپت ریڈی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کو درست قرار دیا ۔
