سابق ایم پی سرینواس ریڈی کو ہائی کورٹ سے راحت

   

حیدرآباد: 18 جولائی (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ ٹی سرینواس ریڈی نے ذاتی اراضی پر حکومت سے سروے کو چیلنج کرنے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرکے حکومت کو نوٹس جاری کی اور جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عدالت نے اراضی کے بارے میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دے کر آئندہ سماعت یکم اگست کو مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ عہدیداروں نے سرینواس ریڈی کی 20 گنٹے اراضی کے سرکاری ہونے کا دعوی کرکے سروے منعقد کیا۔ سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 13 سال قبل انہوں نے اراضی پر گارڈن تعمیر کیا تھا اور حکومت انتقامی کارروائی کے تحت اراضی ہڑپنے کی کوشش کرہی ہے۔ اراضی پر جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عدالت نے سرینواس ریڈی کو راحت دی ہے۔ر