سابق ایم پی چیوڑلہ کونڈا ویشویشور ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔29جنوری(سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈا وشویشور ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کونڈا وشویشور ریڈی کو کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد ان کا کورونا وائرس معائنہ کیا گیا جس پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ان کی صحت مستحکم ہے اورمحض سردی ‘ کھانسی اور نزلہ کے ساتھ بخار ہونے کے سبب نقاہت کا شکار ہیں ۔سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرس کے مشورہ کے مطابق مکمل آرام میں ہیں اور قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ 3تا4یوم کے دوران رابطہ میں آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی قرنطینہ اختیار کرلیں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں معائنہ کروائیں۔