سابق ایم پی کرن کھیر کو بقایہ کرایہ کے لیے نوٹس

   

چنڈی گڑھ، 23 جولائی (یواین آئی) چنڈی گڑھ انتظامیہ نے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ کرن کھیر کو سرکاری رہائش کے بقایہ کرایہ پر 12,76,418 روپے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ سرکاری رہائش محترمہ کھیر کو ان کے پچھلے دور میں الاٹ کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کنٹرولر (ایف اینڈ اے ) کرایہ کی طرف سے جاری کردہ یہ نوٹس سابق رکن پارلیمنٹ کے گھر 24 جون کو بھیجا گیا ہے ۔ نوٹس میں بقایہ رقم فوری ادا کرنے کا کہا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ادائیگی وقت پر نہ کی گئی تو بقایہ رقم پر 12 فیصد اضافی سود ادا کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ نے محترمہ کھیر سے بھی کہا ہے کہ وہ پہلے پوری تفصیلات چیک کریں اور پھر بقایہ رقم ڈیمانڈ ڈرافٹ یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادا کریں تاکہ اس میں شفافیت برقرار رہے ۔ انتظامیہ کی یہ سخت کارروائی سرکاری املاک کے الاٹیوں سے بقایہ رقم کی وصولی کے عزم کو واضح کرتی ہے ۔