سابق برازیلین فٹ بال اسٹار نے ورلڈ کپ میچز کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دے دی

   


سابق برازیلین انٹرنیشنل اسٹار ایڈریانو Adriano نے ورلڈ کپ میں برازیل کی قومی ٹیم کے میچوں کی وجہ سے صرف 24 دن تک چلنے والی شادی کے بعد اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔برازیلیا/لندن : پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق برازیلین انٹرنیشنل اسٹار ایڈریانو Mesquita نے ورلڈ کپ میں برازیل کی قومی ٹیم کے میچوں کی وجہ سے صرف 24 دن تک چلنے والی شادی کے بعد اپنی اہلیہ Adriano Micaela سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔یاد رہے 40 سالہ اسٹار نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2015 میں فرانس میں لی ہاورے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ڈپریشن کے علاج کے لیے 13 ہزار یورو خرچ کیے تھے۔ انہوں نے نومبر میں اپنی گرل فرینڈ مائیکلا میسکویٹا سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈیلی میل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایڈریانو کے مسلسل دو دن تک غائب رہنے کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا،ایڈریانو اپنے دوستوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ – برازیل کا میچ دیکھنے کے لیے اپنی گاڑی ریو ڈی جنیرو کے ایک محلے میں لے گئے تھے۔اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام ایپلی کیشن پر اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور ایڈریانو کے اہل خانہ نے اس جشن کو منسوخ کر دیا ہے جس کا اگلے ہفتے کے آخر میں منصوبہ بنایا گیا تھا۔ایڈریانو کے 2016 میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد سے ان کی زندگی میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔برازیلین سٹار نے کئی سال انٹر میلن‘ میں گزارے اور ’’نیراتزوری‘‘ کے ساتھ چار سیری اے ٹائٹل جیتے تھے۔ انہوں نے برازیل کے لیے 48 گیمز میں 27 گول کئے تھے۔