سابق بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی عرفان علی کا انتقال

   

سیکر۔ سابق بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی عرفان علی گوڑ (64) کا آج جے پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کورونا سے متاثرہوکر انتقال ہوگیا۔ مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے لیور کے انفیکشن اور ٹائیفائڈ میں مبتلا تھے ۔ اسی دوران انہیں کورونا ہوگیا۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں جے پور کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل بھیجا گیا جہاں آج اصبح ان کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے کئی بین الاقوامی باسکٹ بال مقابلوں میں ملک کی قیاسدت کی تھی۔ مرحوم گوڑ سیکر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور ہینڈ بال فیڈریشن کے سکریٹری بھی تھے ۔ ان کے انتقال پر سابق مرکزی وزیر مملکت اور ضلع اولمپک فیڈریشن کے صدر سبھاش مہریا نے تعزیت کا اظہار کیا اور اسے کھیل کی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان بتایا ۔