دشیانت کی پارٹی ’بی جے پی کی بی ٹیم‘ بن گئی: تیج بہادر
چنڈی گڑھ ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو نے ہفتہ جنائک جنتا پارٹی چھوڑتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے ہریانہ کے ووٹروں کو دھوکہ دیتے ہوئے حکومت کی تشکیل میں بی جے پی کی حمایت کردی ہے۔ یادو نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ الیکشن سے قبل ہی وہ اعلان کرچکے تھے کہ اگر وہ (پارٹی) بی جے پی کیساتھ اتحاد کرے تو وہ جے جے پی چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب جے جے پی عملاً بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے اور اس کا یہی موقف رہے گا۔