الہ آباد(یوپی )۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو نے وارناسی سے حلقہ پارلیمان سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن کمیشن نے ان کے نامزدگی کو خارج کردیا تھا۔ انہوں نے الہ آباد ہائیکورٹ میں رِٹ داخل کی کہ ان کے پرچہ نامزدگی کو بلاکسی عذر کے خارج کردیا گیا لہذا وزیراعظم نریندر مودی کی بحیثیت ایم پی انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کی ہے۔