لکھنؤ21فروری(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں بی ۔ٹیک طالب علم کے قتل کے معاملے میں پولیس نے جمعہ کو لکھیم پور کھیری اسمبلی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی سمر بہادر کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی کے بیٹے امان بہادر کو پرشانت سنگھ کے قتل کے معاملے میں ملوث ہونے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔پرشانت کو ساتھ افراد نے گومتی نگر علاقے میں ایک فلیٹ میں بہیمانہ قتل کردیا تھا۔