جے پور۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے بھارتیہ جنتاپارتی کے سابق سینئر لیڈر گھنشیام تیواری آج کانگریس میں شامل ہوں گے ۔مسٹرتیواری نے کہا کہ انہوں نے محسوس کرلیا کہ اکیلے شخص کے لئے یہ لڑائی لڑنا بہت مشکل ہے ۔جمہوری تنظیموں کے تحٖفظ کے لئے کسی بڑی تنظیم کی ضرورت ہے ۔بی جے پی کی حکومت میں جمہوری اداروں کے وقار میں گراوٹ آئی ہے ۔جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے لڑنے کے لئے کانگریس ہی مضبوط تنظیم ہے ۔اس لئے وہ کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے صاف انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ شام کو جے پور میں منعقد کانگریس کے ‘شکتی پروجیکٹ کارکنان کانفرنس ’میں شامل ہونے آرہے کانگریس کے قومی صد رراہل گاندھی کے سامنے 11آزاد اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ان کے ‘دل بدل قانون’سے بچنے کے لئے راستہ تلاش کیا گیا ہے ۔