سابق تلگودیشم لیڈر بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی 21 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) سابق تلگودیشم لیڈر و تین مرتبہ کے رکن اسمبلی آدی نارائنا ریڈی نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ ماہ ستمبر میں تلگودیشم سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ ریڈی نیوزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کی ستائش کی تھی اور کہا تھا کہ بی جے پی وہ واحد جماعت ہے جو ترقیاتی نعرہ پر عمل کرتی ہے ۔ انہیں بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پارٹی میں شامل کیا ۔ بعد میں انہوں نے جے پی نڈا سے ملاقات کی ۔