شاد نگر میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم، رکن اسمبلی کا خطاب، اردو میڈیم اسکول کیلئے 10 لاکھ روپئے کا اعلان
شادنگر ۔3 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) روزنامہ سیاست صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ سماجی اور علمی خدمات کو انجام دے رہا ہے جو ناقابل فراموش ہے۔ ایس ایس سی کے طلباء کے لیے اردو میڈیم کوسچن بکس کافی کارامد ثابت ہوں گئے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس پارٹی ایم ایل اے شادنگر ویر لا پلی شنکر نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سچی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور ادارہ سیاست کی جانب سے فراہم کردہ ایس ایس سی کوسچن بنک سے طلبہ بھرپور استفادہ کریں۔ سیاست کی تعلیمی خدمات کی ایم ایل اے شنکر نے ستائش کی۔ اسکول کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسکول کی بنیادی سہولتوں کو پورا کرنے اور طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اسکول کے لیے درکار سہولتوں کو بھی پورا کرنے کا اساتذہ اور طلباء کو تیقن دیا۔ انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شادنگر میں واقع ڈگری کالج کے خستہ حالت کا بھی ذکر کیا۔ سابقہ حکومت کی جانب سے اسکول اور کالجوں بالخصوص تعلیم سے لاپرواہی اور عدم توجہ کی بنا پر تعلیمی اداروں کی یہ حالت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ موجودہ کانگریس حکومت ہر حال میں تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔ قبل ازیں قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر نے ادارہ سیاست کے ایس ایس سی کوسچن بکس تقسیم تقریب کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ سیاست ایک عرصہ دراز سے بے لوث علمی خدمات انجام دیتے آرہا ہے۔ قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی نے ادارہ روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر جناب الحاج زاہد علی خان صاحب اور نیوز ایڈیٹر ادارہ روزنامہ سیاست جناب الحاج عامر علی خان صاحب سے اظہار تشکر کیا۔ مولانا حافظ سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ شادنگر نے نمائندہ سیاست شادنگر منصور علی خاں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے جن کی پہلی سیڑھی تصور کی جاتی ہے ایسے موقع پر طلباء کے لیے قیمتی اثاثے سے کم نہیں ہے۔ طلبا کو فراہم کئے جانے والے ایس ایس سی کوسچن بینک بکس سے طلبہ بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بہترین نشانات حاصل کریں۔ ایم ایل اے شادنگر ویرلا پلی شنکر بحیثیت ایم ایل اے کامیاب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اردو میڈیم اسکول آمد پر اسکولی طلبہ اسکولی اساتذہ۔اردو میڈیم اسکول چیئرمین محمد بھائی اور نمائندہ سیاست شادنگر منصور علی خان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ ایم ایل اے شادنگر ویرلا پلی شنکر کا خیر مقدم کرتے ہوئے شال پوشی گل پوشی کی گئی۔ اس موقع پراردو میڈیم ضلع پرشد ہائی سکول انچارج انجینیلو۔ کانگریس پارٹی اقلیتی قائد محمد علی خان بابر۔ امجد غوری۔ محمد عبدالرحیم پاشاہ، آصف علی خان، محمد فیروز، محمد الیاس، محمد اقبال، علیم ثاقب، محمد محمود، محمد حفیظ احمد خان، سید اشرف علی،سید قدیر، اسماعیل علی خان عرف سفیان، فرحان علی خان ،کے چنیا، اندے موہن اور دیگر کانگریس پارٹی کے قائدین کے علاوہ اسکول اساتذہ، فرخ نگر گرلز ہائی اسکول کے طلباء ، مغل گدہ ہائی سکول کے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔