سیول، 14 جولائی (آئی اے این ایس) جنوبی کوریا میں سابق خاتون اول کم کون ہیسے متعلق الزامات کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل کاؤنسل ٹیم نے پیر کے روز وزارتِ اراضی سمیت تقریباً 10 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ایک متنازعہ ایکسپریس وے منصوبے کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے ہیں، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے کم خاندان کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کی قیادت چیف پراسیکیوٹر من جونگ کی کر رہے ہیں۔ ٹیم نے وزارتِ اراضی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ، دو ذیلی ٹھیکیداروں اور دیگر مقامات پر تلاشی لے کر دستاویزات اور کمپیوٹر فائلیں ضبط کیں، حکام نے بتایا۔الزام ہے کہ سیول۔ یانگ پیونگ ایکسپریس وے کے منصوبے کا اختتامی مقام جان بوجھ کر وہاں منتقل کیا گیا جہاں کم خاندان کی ملکیت میں زمین موجود ہے، تاکہ سڑک بننے کے بعد زمین کی قیمت میں اضافہ ہو۔