سابق راجیہ سبھا رکن اور صحافی چندن مترا کا انتقال

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے بیٹے کُشان مشرا نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر مشرا 65 برس کے تھے۔ مترا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہے۔ وہ بی جے پی کے کوٹے سے راجیہ سبھا پہنچے تھے لیکن سال 2018 میں پارٹی چھوڑکر ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ مترا کے انتقال پر ملک کے کئی بڑے لیڈروں نے رنج کا اظہار کیا ہے ۔صدر رام ناتھ کووند ، وزیراعظم ندریندر مودی، نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اظہار رنج کیا ہے۔