جڑچرلہ ۔ آج جڑچرلہ میں تلگودیشم پارٹی و سابق رنک اسمبلی ’’ایرہ شیکھر ‘‘ کے 26 سالہ یوم وفات پر تلگودیشم پارٹی قائدین نے مرحوم کی یاد میں بادے پلی ایرہ ستیم میموریل اسکول گاندھی چوک قدیم بازار بادے پلی ، نیتاجی چوک ، ایرہ ستیم بس اسٹاپ بلاک آفس بابی اسٹریٹ کے علاوہ جڑچرلہ کے مختلف چوراہوں پر سابقہ رکن اسمبلی تلگودیشم قائدین کے وفات ہوئے 26 سال گذرنے پر ان کے پورٹریٹ پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج تحسین پیش کی ۔ اس موقع پر چنور بابو ، سرینو ، فریدہ بیگم ، کیلاش جوار ، نرسمہلو ، وینکٹیش کونڈنڈا ، کشن راج ، ناگراجو ، سنیل کرشنیا ، کرانتی کملا ، محمد فاروق کے علاوہ پارٹی قائدین موجود تھے ۔