سابق رکن اسمبلی جوبلی ہلز وشنو ودرھن ریڈی کے خلاف پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد۔/26 ستمبر، (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے سابق رکن اسمبلی وشنووردھن ریڈی کے خلاف پارٹی کے ایک رکن نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی کے نائب صدر سوامی نے وشنووردھن ریڈی کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی کی شکایت درج کروائی ۔ ذرائع کے مطابق سوامی نے بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں کہا کہ سابق رکن اسمبلی نے بندوق دکھاکر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔
وشنو نے سبھاش نگر کارمیکا نگر علاقہ میں سوامی کو دھمکی دی ہے۔ وشنو وردھن ریڈی کے خلاف اس شکایت سے پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس سے وشنو ٹکٹ دعویدار ہیں ۔ اسی حلقہ سے کئی امیدواروں نے دعویداری پیش کی ہے۔ شکایت کے بعد حالات وشنووردھن ریڈی کے خلاف ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ تاہم پولیس اس شکایت کا جائزہ لے رہی ہے۔ع