حیدرآباد ۔15۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی پی نریندر ریڈی کو چرلہ پلی جیل کے خصوصی بیرک میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ۔ ہائی کورٹ کو تعطیل کے پیش نظر نریندر ریڈی کے وکیل نے ہاؤز موشن پٹیشن دائر کی جس کا ہائی کورٹ کی رجسٹری نے جائزہ لیا۔ ہاؤز موشن پٹیشن کو رجسٹری جائزہ لینے کے بعد کسی جج سے رجوع کرتی ہے۔ نریندر ریڈی کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ ان کے موکل کو چرلہ پلی جیل میں مجرموں کے درمیان رکھا گیا ہے۔1