میدک۔ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی میدک مسٹر پی ششی دھر ریڈی جو پارلیمانی انتخابات کے موقع پر اسمبلی انتخابات کے موقع پر کانگریس امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراضگی کو لیکر بھاجپا میں شامل ہوگئے تھے۔ اب دوبارہ کانگریس سے جڑنے کا پورا خیال بناچکے ہیں ۔ وہ اب کانگریس کے دہلی کی اعلیٰ قیادت اور سابق ریاستی وزیر مونارک آف کانگریس و کنوینر پولٹیکل افیرس تلنگانہ کانگریس جناب محمد علی شبیر اور اپنے قریبی رفیق نائب صدر کانگریس مسٹر سریش کمار شیٹکار کے ذریعہ اپنی پیروی کا آغاز کررہا ہے۔ توقع ہے کہ مسٹر ششی دھر ریڈی 17 ستمبر کو کانگریس کے دلت دنڈورا جو میدک کے گجویل میں منعقد ہوگا اس موقع پر ممکن ہے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے دوبارہ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ وہ میدک اسمبلی سے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔
