حیدرآباد۔6۔اپریل (سیاست نیوز) سابق رکن اسمبلی کومی ریڈی راملو کا حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں علاج کے دوران دیہانت ہوگیا۔ وہ میٹ پلی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کومی ریڈی راملو 2004 ء سے 2009 ء تک متحدہ آندھراپردیش میں آزاد رکن اسمبلی تھے۔ وہ کانگریس پارٹی کے معاون رکن کے طور پر برقرار رہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق رکن اسمبلی کے دیہانت پر افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ چیف منسٹر نے راملو کی عوامی خدمات کو خراج پیش کیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور کئی ریاستی وزراء نے سابق رکن اسمبلی کو خراج پیش کیا۔ سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا نے ہاسپٹل پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا۔ر