سابق رکن اسمبلی کو نیروکونپا اور بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

ریاستی وزیر سیتا اکا نے کھنڈوا پہناکر کانگریس پارٹی میں استقبال کیا

کاغذ نگر۔ 15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے ونئے گارڈن فنکشن ہال میںبی آر ایس پارٹی قائدین کی بڑے پیمانے پر کانگریس پارٹی میں شمولیت سے متعلق پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ ریاستی وزیر انچارج متحدہ ضلع عادل آباد سیتااکا۔ خانہ پور ایم ایل اے بوجو، کانگریس پارٹی ڈسٹرکٹ صدر وشوا پرساد، راوی سرنیواس، رکن اسمبلی ریکھا شام نائک کے علاوہ دیگر نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ضلع پرشد چیئرمین کے کرشنا راو، سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا، مونسپل چیئر پرسن شاہین سلطانہ، میونسپل وائس چیئرمین راجیندر، ضلع پریشد معاون رکن محمد صدیق علاوہ حلقے کے مختلف منڈلوں کے بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر ریاستی وزیر کا سیتااکا نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا، ضلع پرشد چیئرمین کے کرشنا راؤ، میونسپل چیئرمین شاہین سلطانہ، وائس چیئرمین راجیندر، ضلع پر شد معاون رکن محمد صدیق کے علاوہ بی ار ایس پارٹی منڈل سدوروں کو تلنگانہ ریاستی وزیر سیتااکا نے کانگریس پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور عوامی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے کانگریس پارٹی تیار ہے۔ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں تلنگانہ کے ہر طبقے کے ترقی ممکن ہے، اس کے علاوہ بی ار ایس دور حکومت میں عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں بی ار ایس حکومت ناکام ہو چکی تھی، اج مقامی عوامی قائد و سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی کانگریس پارٹی میں شمولیت پر ہم دل سے استقبال کرتے ہیں، بعد ازاں ریاستی وزیر سیتااکا نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ضلع پرشد چیئرمین کے کرشنا راؤ اور سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا کہ علاوہ مختلف منڈلوں کے پارٹی قائدین کو کانگریس پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔