نارائن پیٹ۔12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و تلگودیشم قائد مسٹر کے دیاکر ریڈی کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ دفتر نارائن پیٹ میں بڑے پیمانے پر سینیٹائزرس اور ماسک کی عوام میں تقسیم کے لیے ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری کے حوالے کیا۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین، مسٹر صراف کرشنا، و دیگر قائدین موجود تھے۔ ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا داسری نے مسٹر دیاکر ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر سرینواسلو، ڈی آر ڈی اے شریمتی کانیدنی و دیگر ضلعی عہدیدار موجود تھے۔