سابق رکن پارلیمنٹ افضال انصاری ضمانت پر رِہا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :سابق بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اور گینگسٹر معاملے میں سزا یافتہ افضال انصاری تقریباً تین ماہ بعد جمعرات کی شام ضمانت پر غازی پور ضلع جیل سے رِہا ہو گئے۔ 29 اپریل کو ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ نے افضال کو چار سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ ایک لاکھ کا جرمانہ لگایا تھا۔ 24 جولائی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی لیکن سزا پر روک نہیں لگائی تھی۔ اس وجہ سے افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت بحال نہیں ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ مافیا مختار انصاری اور افضال انصاری پر گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ 2007 میں سابق رکن اسمبلی کرشنانند رائے کے قتل کے دو سال بعد درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے دونوں کو بری کر دیا تھا جبکہ گینگسٹر کا معاملہ چل رہا تھا۔ تب سے افضال انصاری ضلع جیل میں بند تھے۔