نظام آباد:10 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج ٹی آرایس پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ ٹی آرایس پارٹی کی جانب سے ریاست گیر سطح پر رکنیت سازی مہم چلارہی ہے اسی کے تحت وزیر ٹرانسپورٹ پرشانت ریڈی نے آج حیدرآباد میں ہائی ٹیک سٹی میں واقع کے کویتا کے قیام گاہ پہنچ کر رکنیت کروائی ۔اس موقع پر کے کویتا نے پرشانت ریڈی سے رکنیت سازی حاصل کی ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے فلاحی کاموں سے عوام بے حد مطمئن ہے ریاست گیر سطح پر پارٹی کی رکنیت بڑے پیمانے پر انجام دی جارہی ہے عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹی آرایس کی رکنیت حاصل کی جارہی ہے ۔
سرسلہ کلکٹر کا دورہ گمبھی راؤ پیٹ
گمبھی راؤ پیٹ ۔/10 جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ کلکٹر دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر نے سرسلہ، یلاریڈی پیٹ مستاباد کے علاوہ گمبھی راؤ پیٹ علاقہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈبل بیڈ رومس مکانات کے تعمیری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں اور کنٹراکٹر سے تعمیری کاموں کی تکمیل سے متعلق جانکاری حاصل کی اور جلد از جلد تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر آر ڈی او اور مقامی تحصیلدار وغیرہ موجود تھے۔
