سابق رکن کونسل کے پربھاکر کو تلنگانہ بھون میں داخلہ سے روک دیا گیا

   

حیدرآباد۔/17اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بھون کے روبرو آج سابق رکن کونسل کے پربھاکر کو اس وقت عجیب و غریب صورتحال سے گذرنا پڑا جب پولیس نے انہیں داخلہ سے روک دیا۔ سابق رکن کونسل کے پربھاکر کی جانب سے تعارف کرائے جانے کے باوجود پولیس نے داخلہ کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ انہیں قائدین کی جو فہرست پیش کی گئی ہے ان میں پربھاکر کا نام نہیں ہے۔ پربھاکر کو ٹی آر ایس پلینری سیشن کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ بھون میں آج چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے باعث پولیس کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کی فہرست پولیس کے حوالے کی گئی جس کے مطابق وہ قائدین کو داخلہ کی اجازت دے رہے تھے۔ کے پربھاکر کا نام اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔ بعض سینئر قائدین کی مداخلت کے بعد پولیس نے داخلہ کی اجازت دی۔کسی سینئر قائد کو تلنگانہ بھون میں داخلہ سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ر