عدیس ابابا : ملا وی میں خود کشی کا ایک ایسا عجیب اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں اپنے سرمیں گولی مار کراپنی جان لے لی۔بہ ظاہر اس واقعے مشرقی افریقی ملک ملاوی کے رکن پارلیمنٹ کے ایک قانونی بل پراختلاف کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں اس نے اپنے حقوق پر قانونی تنازعہ کے باعث خود کو گولی ماری بتایا جاتا ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا سابق رکن نے جمعرات کو دارالحکومت لِلونگ وے میں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر خودکشی کی۔ وہ آتشیں اسلحہ پارلیمنٹ کے کلرک کے دفتر میں لے کر آیا جہاں اس نے خود کو گولی ماری۔ملاوی پولیس سروس کے ترجمان نے کہا کہ سابق پارلیمنٹیرین کلیمنٹ چیوایا معمول کی سیکیورٹی چیک کے باوجود عمارت میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیوایا معذور تھے اور وہیل چیئر استعمال کر رہے تھے۔چیکنگ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹل ڈٹیکٹر نے دھاتی اشیاء کی نشاندہی کی مگر عملے نے سمجھا کہ وہیل چیئر کی ہے۔اس لیے انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔50 سالہ سابق رکن پارلیمنٹ نے 2004 سے 2019 تک ملاوین پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے مسلسل تین مرتبہ خدمات انجام دیں۔ 2014 اور 2019 کے درمیان ایک مدت کے لیے وہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے۔