ظہیرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن ساوتھ سنٹرل ریلوئے سینئر بی آریس قائد جناب شیخ فرید نے سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو سے ملاقات کرکے دسہرہ تقاریب تہوارکی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق بی آریس حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی ممکن ہے سابق حکومت تمام مذاہب کے تہواروں کو بی آریس پارٹی نے ہمیشہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا انہوں نے کہا کہ سابق ریاستی وزیر ہریش راو نے ظہیرآباد کی ترقی کے لئے اپنی نمایاں خدمات کو انجام دیا ہے۔