آرمور۔/26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور ڈیویژن کے ویلپور منڈل دیہات سے تعلق رکھنے والے سابق سر پیچ انیل گوڑ کانگریس پارٹی میں تقریباً 25 سال سے اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں . انیل گوڑ نے بتایا کے انہوں نے 1999 میں پارلیمنٹ انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں بہترین کار کردگی انجام دی۔ اس طرح 2001 میں منڈل یوتھ کانگریس صدر 2007 میں ضلع جنرل سکریٹری 2011 تا 2013 مارکیٹ کمیٹی ڈائرکٹر اس طرح 2014 میں کانگریس کے بی فارم پر ضلع پریشد ممبر کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور پانچ سال 2018 تک سرپنچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہے۔ پھر 2020 ء سے بالکنڈہ حلقہ اسمبلی بلاک کانگریس صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور پارٹی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کی ترقی کے لئے کام کیا۔ وہ ضلع لائبریری چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی متمنی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے تلنگانہ ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ضلعی لائبریری چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ کیا۔