نیویارک۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ترکستان کے سابق سوپر اسٹار فٹبالر حقان شوکور جوکروڑوں کے مالک تھے اب امریکہ میں ٹیکسی چلا کر گذارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ 2002 کے فٹبال ورلڈ کپ میں ترکی کو تیسرے مقام تک لے جانے والے شوکور قومی ہیرو قرار پائے۔ یہ میگا ایونٹ میں اب تک ترکی کی بہترین مقام ہے۔ انہوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر سیاست میں حصہ لینا شروع کیا لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور 2015 سے وہ اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں۔ 48سالہ شوکور نے112 انٹرنیشنل میچز کھیل کر 51گول اسکورکیے۔ انہوں نے 2008 میں فٹبال سے کنارہ کشی اختیارکی تھی۔2017 میں گلاتا سرائے کلب نے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی جسے انہوں نے2000 میں یورپی یونین کپ میں کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔