اقوام متحدہ۔8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹینو گٹریس نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل داگ ہمارشولد کی ہوائی حادثے میں ہوئی موت کی سچائی کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش جاری رکھنے کے تئیں پوری طرح سے پابند عہد ہیں۔ بیان کے مطابق حادثے کی تفتیش کرنے والے ایمیننٹ پرسن کو طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں نئی معلومات ہاتھ لگی ہے ۔ طیارہ ستمبر 1961 ء میں حادثے کا شکار ہوکر ناردن روہڈیسیا (موجودہ زامبیا)میں گر گیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے اس وقت کے سکریٹری جنرل اور ان کے ساتھ جانے و الے 15 افراد مارے گئے تھے ۔ حادثے کے کئی سال گذر جانے کے باوجود بھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا سازش؟ اس پر بحث جاری ہے ۔اس تعلق سے حاصل اطلاعات کے مطابق حادثے کو منصوبہ بند قرار دیا گیا ہے ۔ جس جگہ طیارہ گرا تھا وہ کانگو کے باغیوں کا علاقہ تھا اور وہاں غیر ملکی نیم فوجی دستے اور غیرملکی خفیہ اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے ۔
