سابق سی ای او ٹی وی 9 روی پرکاش کی ضمانت قبل از گرفتاری

   

حیدرآباد : تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلگو نیوز چینل
TV9
کے سابق سی ای او روی پرکاش کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ ہائی کورٹ کے احکام سے روی پرکاش کو کافی راحت ملی ہے۔ سال2019 اکتوبر میں بنجارہ ہلز پولیس نے روی پرکاش کو چینل کے انظامیہ کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا اور جیل بھی بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن حالیہ دنوں اس ضمن میں ای ڈی نے نیا مقدمہ درج کیا تھا اور اس کیس میں گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر روی پرکاش ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرکے کہاکہ روی پرکاش کو ہراساں کرنے یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔