سابق سی اے جی رائے نے مجھ سے عدالت میں تحریری معافی مانگی: سنجے نروپم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے کہا کہ ہندوستان کے سابق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ونود رائے نے جمعرات کو دہلی کی ایک عدالت میں اپنے سات سال پہلے کے اپنے اس تبصرہ کے لیے دہلی کی ایک عدالت میں جمعرات کو تحریری معافی مانگی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سی اے جی کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ کی آڈٹ رپوٹ میں اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کا نام نہ جانے دینے کے لیے نروپم نے ان سے سفارش کی تھی۔ نروپم نے 2014 میں رائے کے اس بیان پر دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کور کی مجسٹریٹ عدالت میں رائے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔کانگریس کے رہنما نے آج ایک بیان میں کہا،‘آج ایک سنہری دن ہے ۔ ونود رائے نے عدالت میں مجھ سے غیر مشروط معافی مانگی ہے ’۔ نروپم نے بتایا کہ آج رائے نے عدالت میں تحریری معافی نامہ پیش کیا اور اسے منظور کر لیا گیا ہے ۔