سابق شامی کرنل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزا

   

برلن : جرمنی کی ایک عدالت نے ایک سابق شامی کرنل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید کی سزا سنا ئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے اپنی نوعیت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے کیوں کہ 58 سالہ انور۔آر کو شامی حکومت کے الخطیب حراستی مرکز میں 27 افراد کے قتل اور دیگر چار ہزار پر تشدد کا جرم جرمنی میں ثابت ہوا۔ اس فیصلے کو متاثرہ افراد نے انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ 2012ء میں اس کرنل نے جرمنی آ کر سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔ کوبلنز شہر کی عدالت میں سماعت کے دوران درجنوں شامی افراد نے اس حراستی مرکز میں غیرانسانی سلوک کی تفصیلات عدالت کو بتائیں۔