فیس بک کی فرضی ٹک ٹاک اکاونٹس کا شاخسانہ ، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سابق شوہر سے بدلہ لینے کی خاطر ٹک ٹاک کا استعمال کرنے والی خاتون اور اس کی ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم رچہ کنڈہ پولیس کے مطابق 29 سالہ جی پاوترا ساکن گجویل اور 21 سالہ نائیڈو کرشنا وینی عرف ریتو ساکن جیڈی میٹلہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پاویترا کی پہچان ریتو سے سوشیل نٹ ورکنگ سائٹ ٹک ٹاک سے ہوئی تھی اور اس نے اس کے سابق شوہر سے بدلہ لینے کی خاطر ریتو کا استعمال کیا اور ریتو کے ذریعہ شکایت گذار خاتون جو مولا علی علاقہ کے ساکن ہے کی تصاویر کو حاصل کیا وار 4 فرضی ٹک ٹاک کے اکاونٹس کو تیار کیا اور ایک فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ اس خاتون کے کردار کو متاثر کر رہے تھے اور قابل اعتراض فرضی بے بنیاد مواد کو پھیلا رہے تھے ۔ ان مناظر کو خواتین نے متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان اور ساتھیوں سے ان تصاویر کو شیر کیا ۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا ۔