سابق صدرعبدالکلام کے بڑے بھائی کا بعمر 104 سال انتقال

   


رامیشورم :سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے بڑے بھائی محمد متو میرا لیبائی مرائکایر کا اتوار کی دیر رات انتقال ہو گیا ۔ وہ 104 سال کئے تھے ۔ مرائکایر نے رام ناتھ پورم ضلع میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نومبر 1916 میں پیدا ہوئے مرائکایر کی کل صبح طبیعت ٹھیک تھی اور انہوں نے معمول کے مطابق اپنے دن کی شروعات کی ۔ عمر سے متعلقہ پریشانیوں کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ رات آخری سانس لی ۔ سابق صدر کی طرح ان کے بڑے بھائی نے بھی سادگی سے زندگی بسر کی۔ انہوں نے ضرورت مندوں کو ہر ممکن ا مداد فراہم کی۔ مرائکایر کی پیر کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدرکے بڑے بھائی محمد متھو میرن مریکایار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔نائیڈو نے پیر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک آسان انسان تھے ، انہوں نے کہا ‘‘غمزدہ کنبے کے تئیں میری دلی تعزیت۔