سابق صدرنشین بلدیہ کی گرفتاری، کانگریس قائدین کا عمل دخل نہیں

   

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی کارروائی، میدک کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس

میدک۔/22 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائدین حلقہ ا سمبلی میدک جیون راؤ ایڈوکیٹ ، سابق صدر نشین بلدیہ کنڈن سریندر گوڑ نے کہا کہ بی آر ایس قائد سایاسائیلو کی گرفتاری میں مقامی رکن اسمبلی ماننم پلی روہت راؤ یا مقامی کانگریس قائدین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ مذکورہ قائدین نے ایم ایل اے کیمپ دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان قائدین نے روہت راؤ کے خلاف اہانت آمیز الفاظ کا استعمال کرنے پر اپنے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ائندہ کبھی روہت راؤ کو غنڈہ کہا گیا تو کانگریس خاموش نہیں رہے گی۔ بی آر ایس قائدین کے خلاف پولیس میں شکایت کی جائے گی۔ مذکورہ قائدین نے کہا کہ جنگلاتی اراضیات پر قبضہ کرنے کی بات غیر درست نہیں ہے۔ واقعتاً سایا سائیلو نے جنگلاتی اراضیات کو اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے۔ چونکہ بی آر ایس پارٹی اقتدار پر تھی اس لئے فاریسٹ عہدیدار خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے۔ اب چونکہ حکومت تبدیل ہوچکی ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فاریسٹ کے عہدیداروں نے سائیلو کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیلو کی گرفتاری کو لے کر احتجاج کرنے والی نائب صدر نشین ضلع پریشد لاوانیا ریڈی بھی بلارم میدک پر 30 ایکڑ جنگلاتی اراضی اور 30 ایکڑ اراضی ایس سی ایس ٹیز دی گئی تھی اپنے اقتدار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریبوں کو ڈرا دھمکاکر ان کی اراضیات پر قبضہ جمائی ہوئی ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں کانگریس قائدین بوجا پون، ناگراج، منیر محی الدین بلارم سرپنچ شیوا راتھوڑ کے علاوہ گاجی ریڈی پلی کے قائدین اور بلارم اراضیات کے متاثرہ ارکان بھی شریک تھے۔