سابق صدر جمہوریہ اے پی جےعبدالکلام نے دیا تھا اسرو کو چندریان 2 کا مشورہ

,

   

سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام جو ایرو سائنس داں تھے، نے دس سال قبل چندریان 2 کا اسرو کومشورہ دیا تھا۔ 2008 میں چندریان 1نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کو پایا تھا۔ اس کی تصدیق امریکی خلائی ادارہ ناسا نے بھی کی تھی۔

ڈاکٹر کلام نے ممبئی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا کو چاہئے کہ وہ چندریان 2مشن میں روبوٹک پینیٹریٹر لگائے تاکہ چاند پر پانی کے سالموں کی موجودگی کے بارے میں تجزیہ کیاجا سکے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا دونوں کو چندریان 2مشن پر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے امریکہ کے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی امریکہ کے دورہ کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کے سیشن میں یہ مشورے دیئے تھے۔

ڈاکٹر کلام نے خلائی سائنس دانوں کو یہ بھی مشورے دیئے تھے کہ وہ 2050 تک ایک کیلوگرام کی خلائی گاڑی تیار کریں اور اس کے مصارف 20 ہزار امریکی ڈالر سے گھٹا کر 2000امریکی ڈالر کئے جائیں۔