جنگی خطوط پر ترقی جاری ،کھمم شہر میں ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کے ہاتھو ں افتتاح
کھمم : کھمم شہر کے مشہور و معروف مصطفی نگر چورہ پر سابقہ صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے مجسمہ کی تنصیب کرتے ہوئے کھمم کے ایم ایل اے و وزیر ٹرانس پورٹ پی اجے کمار نے مجسمہ کا افتتاح انجام دیا۔ واضع رہے کہ مصطفی نگر چورہ کو کھمم شہر میں کلام کے نام سے موسوم کیا جارہا ہے۔ مصطفی نگر سنٹر پر اے پی جے عبدالکلام کا مجسمہ تعمیر کیا گیا، جس کا افتتاح کھمم ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانس پورٹ پی اجے کمار نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مصطفی نگر سنٹر پر منعقدہ ٹی آر یس کے جلسہ عام سے پی اجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے دورہ حکومت میں کھمم شہر کی جنگی خطوط پر ترقی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں ضلع بھر میں تمام فلاح و بہبود کے کام انجام دیے جارہے ہیں۔ پی اجے کمار نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کے عوام غیور اور دانشمند ہے۔ اپوزیشن جماعتیں صرف اور صرف تنقید کے حد تک ہی محدود ہوچکی ۔ کھمم ضلع ہندو مسلم اتحاد کا اٹوٹ گڈھ ہے ، انہون زعفرانی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ چند فرقہ پرست جماعتیں کھمم بلدیہ کارپوریشن انتخابات میں اپنے جیت کا دعوی پیش کررہے ہیں۔ یہ دعوہ صرف دعوی ہی رہ جا ئیگا۔ بلدیہ کھمم کارپوریشن انتخابات میں کھمم شہر کی دانشمند عوام ترقی پر ہی ووٹ دیگی اور ٹی آر یس بھاری اکثریتکے ساتھ کھمم بلدیہ کارپوریشن پر گلابی جھنڈا لہرائے گی۔واضح رہے کہ مصطفی نگر سنٹر سے اگراہارم ریلوے فلائی اوور برج تک سڑک کی بھی تعمیر کی گئی، مگر افسوس کے سڑک کے تعمیر کے نام پر مصطفی نگر سنٹر پر سڑک کی توسیع کے نام پر کئے اقلیتوں کے مکانات کو جے سی بی لگاکر زمین بوس کردیا گیا۔ یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ 60فیٹ سڑک کی توسیع کیلئے سڑک کے دونوں جانب 30فیٹ توسیع ضروری تھی، مگر کھمم میں اقتدار میں موجود ٹی آر یس پارٹی نے مصطفی نگر سنٹر پر صرف ایک جانب جس میں اقلیتوں کے مکانات ہے جے سی بی لگاکر زمین بوس کردیا گیا۔ اور دوسری جانب کھمم کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانس پورٹ پی اجے کمار کے قریبی رشتداروں کا کمرشیل کامپلکس واقع ہے ۔ سڑک توسیع مین دونو جانب مساویانا طور پر مہندم کرنا ضروری ہے مگر افسوس کے اقتدار کے نشہ میں دوسری جانب صرف تھوڈے حصہ کو ہی منہدم کیا گیا۔ اس نا انصافی کے خلاف محلہ مصطفی نگر سے تعلق رکھنے والے عوام نے جب احتجاج کیا ماہ نومبر 2020میں پولیس کی بھاری جمعیت جو 200سے زائد پولیس عہدیدارو ں کو رکھ کر اقلیتوں کے مکانات کو سڑک کے توسیع کے نام پر زمین بوس کردیا گیا۔ مگر افسو س کے گھر کو آگ لگی گھر کے چراخ کے مانند کھمم ٹی آر یس اقلیتی قائدین اس سلسلہ میں کھمم سے تعلق رکھنے والے وزیر ٹرانس پورٹ سے اس نا انصافی پر کوئی نمائندگی نہیں کی گئی۔
