سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں ’پارلیمانی جمہوریت میں ہندوستان کا حصہ ‘ کا افتتاح

   

جئے پور۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کل ایک روز طویل ارکان اسمبلی کے لیے سمینار کا افتتاح کریں گے جس کا موضوع ’’پارلیمانی جمہوریت میں ہندوستان کا حصہ‘‘ ہوگا۔ اس کا اہتمام دولت مشترکہ پارلیمانی اسوسی ایشن نے یہاں کیا ہے۔ افتتاحی اور اختتامی اجلاس میں ان چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو پارلیمانی جمہوریت کو درپیش ہیں۔ اسمبلی سکریٹری پرمیل کمار ماتھر نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رابطہ عامہ شعبہ کے اسپیکر سی پی جوشی، نائب صدر اور چیف منسٹر اشکو گیہلوٹ، قائد اپوزیشن گلاب چند کٹاریہ مقررین میں شامل ہوں گے۔