سابق صدر جمہوریہ کی پڑپوتی کیشارٹ فلم ’پارٹ ٹائم جاب‘ ریلیز

   

ممبئی: ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی پر پوتی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شریا نارائن کی شارٹ فلم، ‘پارٹ ٹائم جاب’ ریلیز ہو گئی ہے ۔صاحب بیوی اور گینگسٹر، راک اسٹار، سپرنانی اور یارا جیسی متعدد فلمیں کرچکی شریا نارائن کی شارٹ فلم پارٹ ٹائم جاب کی ہدایت کاری سینئر صحافی پیوش پانڈے نے کی ہے ۔ یہ فلم مقبول شارٹ فلموں کے پلیٹ فارم ‘دی شارٹ کٹس’ پر ریلیز کی گئی۔ شریا کے مقابل اس فلم میں’ہائی وے‘ اور’فینٹم‘جیسی فلموں سے سرخیوں میں آئے ہیمنت ماہور ہیں۔شریا نے اپنے کیریئر کا آغاز یش راج بینر کی سونی ٹی وی سیریز پاؤڈر سے کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے بینر کی فلمیں کی ہیں۔ لیکن پارٹ ٹائم جاب شارٹ فلم ہے ، اس کی وجہ بتاتے ہوئے شریا نے کہا کہ اب بالی ووڈ میں ایک نیا ٹرینڈ ہے ۔ منوج باجپئی کی آؤچ کو ہدایت کار نیرج پانڈے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ انوراگ کشیپ نے ‘چھری’ میں کام کیا ہے ۔ رادھیکا آپٹے ، کاجول، آشوتوش رانا، تاپسی پنو، پیوش مشرا سبھی نے حالیہ دنوں میں مختصر فلمیں کی ہیں۔ دراصل شارٹ فلمیں ہدایت کاروں کو ایسے منفرد موضوعات کے انتخاب کی آزادی دیتی ہیں، جن پر باکس آفس کے دباؤ میں فلم بنانا مشکل ہوتا ہے ۔