سابق صدر زرداری نے بھی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت داخل کی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز اسلام آباد کی کورٹ سے رجوع ہوکر طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست داخل کی ہے ۔ انہیں بدعنوانیوں کے دو معاملات کا سامنا ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف جو جیل کی سزا کاٹ رہے تھے ، علاج کیلئے لندن روانہ ہوچکے ہیں کیونکہ حکومت نے ان کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی تھی ۔ 64 سالہ زرداری جو جعلی بینک اکاؤنٹس معاملات میں ملوث تھا ، کی جون میں گرفتاری کے بعد درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی ۔ انہوں نے ڈاک لین اور منی لانڈرنگ کیسیس میں دو علحدہ درخواستوں کا ادخال کیا تھا جس میں یہ استدلال پیش کیا گیا تھا کہ زرداری کے خلاف مقدمات کی سماعت کی تکمیل تک انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ان کے بیٹے بلاول بھٹو اور بیٹیوں بختیار اور آصفہ نے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے ضمانت کی درخواست داخل کی تھی کیونکہ ان کے بچوں نے انہیں یہ باور کروایا کہ خرابی صحت کی بنیاد پر وہ ( زرداری ) بھی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ فی الحال زرداری پریمیئر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس(PIMS)میں زیر علاج ہیں ۔