سابق صدر عبدالکلام کے پریس سکریٹری ایس ایم خان کا انتقال

   

نئی دہلی :معروف آئی آئی ایس افسر شہزاد محمدخان ( ایس ایم خان ) کا آج دہلی کے میکس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ تین دن سے نمونیا کے سبب آئی سی یو میں شریک تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے شامل ہیں۔ ایس ایم خان کی تدفین 18 نومبر پیر بعد ظہر ان کے وطن خورجہ (بلند شہر) میں عمل میں آئے گی۔ایس ایم خان 15 جون 1957 کو اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے قصبے خورجہ میں پیدا ہوئے تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور انگلینڈ کی ویلس یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے اپنا کیریر 1982 میں انڈین انفارمیشن سروس سے شروع کیا تھا۔ایس ایم خان، حکومت ہند کے ایک سینئر انڈین انفارمیشن سروس آفیسر تھے۔ انہوں نے 3 سال سے زیادہ دور درشن نیوز ڈائرکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ایس ایم خان، 1982 بیاچ کے آئی آئی ایس افسر تھے ۔ انہوں نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری کے طور پر طویل مدت تک خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ ہمدرد ریذیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں