سابق صدر مالدیپ عبداللہ یامین پر رقومات کی غیرقانونی منتقلی کا الزام

   

کولمبو ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر مالدیپ جو سرکاری خزانہ سے رقم کی چوری کے ملزم ہیں، آج ان پر رقومات کی غیرقانونی منتقلی کا ایک اور الزام عائد کردیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جبکہ مبینہ طور پر مشکوک سودا جزائر کو لیز پر دینے کا تاکہ انہیں بحیثیت سیاحتی مرکز ترقی دی جاسکے ، منظر عام پر آیا جس کے لئے ان کے بینک کھاتے سے 10 لاکھ امریکی ڈالر نکالے گئے تھے۔