سابق صدر مصر حسنی مبارک کا انتقال

,

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کا جنھوں نے تقریباً 30 سال حکومت کی، آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اُنھوں نے اپنے دور میں مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے والے حکمراں کا رول ادا کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن میں بتایا گیا کہ جیل سے ان کی رہائی کے بعد وہ مسلسل علیل تھے۔