واشنگٹن ۔ امریکی سپریم کورٹ جمعہ کے روز جو بائیڈن کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ بارڈر پالیسی کے خاتمہ کے اختیار سے متعلق معاملے میں سماعت کے لیے تیار ہو گئی۔ سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق سیاسی پناہ کے متلاشی ایسے افراد جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں، انہیں امریکہ میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔ دسمبر میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی میکسیکو ہی میں رہیے‘ پالیسی کے تحت ہزاروں افراد کو ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے سامنے آنے تک میکسیکو واپس بھیج دیا گیا تھا۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ برس تاہم اس سلسلے میں انسانی ہمدردی پر مبنی پالیسی اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔