سابق صدر کرغستان، افغانستان کیلئے یو این مندوب

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ روزا اوتونبائیوا قیادت، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون میں 35 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ کرغستان کی سابق صدر روزا اوتونبائیوا کو افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نئی خصوصی مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ اوتنبائیوا سن 2010 سے 2011 تک تقریبا دو سال تک وسطی ایشیا کے چھوٹے سے ملک کرغزستان کی صدر رہی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے جارجیا میں امن مشن کے لیے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گوٹیرس نے کہا کہ اوتنبائیوا قیادت، سفارت کاری، اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں 35 برس سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ کینیڈین سفارت کار ڈیبورا لیونز کی جگہ لیں گی جو ایک وقت میں کابل میں موجود واحد خاتون سفیر تھیں۔ گزشتہ برس افغانستان میں کابل پر قبضے سے قبل طالبان نے خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد خواتین اور لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا گیا اور عوامی مقامات پر بھی خواتین کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔