سابق ضلع صدر وقف کمیٹی کی والدہ کے انتقال پر کے کویتا نے پرسہ دیا

   

نظام آباد 31؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، سابق صدر ضلع وقف کمیٹی محمد فیاض الدین کی قیام گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر پرُ سہ دیا اور افسوس کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ محمد فیاض الدین کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا جس پر کے کویتا نے محمد فیاض الدین کو فون پر پرُ سہ دیا تھا لیکن نظام آباد کے دورہ کے موقع پر ان کی قیام گاہ واقع مستعید پورہ رکن اسمبلی گنیش گپتا ، سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، ایم اے قدوس کارپوریٹر ، ببلو خان کارپوریٹر ، عمران شہزاد صدر ٹائون اقلیتی سیل بی آرایس ، سمیر احمد سینئر قائد بی آرایس کے علاوہ دیگر قائدین کے ہمراہ خواتین اور ان کے والد سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔