٭٭ مہاراشٹرا کے تھانے شہر میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک 19 سالہ سابق عاشق نے خاتون اور اس کے شوہر کو چاقو مارکر زخمی کردیا۔ اس جوڑے کی ایک دن قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ 19 سالہ ملزم جس نے ان پر اور ان کے شوہر پر حملہ کیا ہے، سے محبت کرتی تھی تاہم والدین نے میری شادی مرضی کے خلاف دوسرے شخص کے ساتھ کردی تھی جس پر برہم ہوکر اس نے یہ گھنائونی ہرکت کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ جوڑا فی الحال خطرے سے باہر ہے۔
