پیرس: فرانس کی ایک عدالت کی طرف سے ایک اپیل مسترد کیے جانے کے بعد یہ امکان کافی زیادہ ہو گیا ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے ملنے والی رقوم استعمال کی تھیں۔ فرانسیسی دفتر استغاثہ کے ذرائع کے مطابق سارکوزی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف ان الزامات کے باعث کی جانے والے چھان بین منسوخ کر دی جائے۔
