پیرس، 11 نومبر (یو این آئی) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو پیر کو 20 دن کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا، جسے انہوں نے ایک ‘دہشت ناک خواب’ قرار دیا، جب کہ پیرس کی عدالت نے فیصلہ دیا کہ وہ لیبیا سے فنڈز اکٹھا کرنے کی سازش کے مقدمے میں اپنی سزا کے خلاف اپیل کے دوران رہا رہ سکتے ہیں۔ 70 سالہ سابق صدر کو دوپہر 3 بجے کے قریب پیرس کی لا سانتے جیل سے رہا کیا گیا۔ سرکوزی اپنی بے گناہی پر قائم ہیں، انہیں سیاہ شیشوں والی کار میں پولیس موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت میں لے جایا گیا، اپیل کیس کے آغاز کے ساتھ ہی وہ دوبارہ بے گناہ تصور کیے جا رہے ہیں۔ ستمبر میں ایک نچلی عدالت نے اس دائیں بازو کے سیاست دان (2007سے 2012 تک صدر رہے ) کو معمر قذافی کی لیبیا سے اپنی کامیاب صدارتی مہم کیلئے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا تھا۔